کراچی:
ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ کورنگی فرح عنبرین نے غیر قانونی چیکنگ کے الزام میں اے ایس آئی سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ کورنگی فرح امبرین نے غیر قانونی چیکنگ کرنے کے الزام میں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا اور حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی محمد صابر، کانسٹیبلز آصف علی، خادم حسین، عمران علی اور ریکروٹ کانسٹبیل مرزا شرجیل بیگ کورنگی مرتضیٰ چورنگی پر غیر قانونی طور پر چیکنگ میں ملوث پائے گئے۔
مزید کہا گیا ہے کہ معطل کیے جانے والوں کا لائن آفس ٹریفک ڈسٹرکٹ کورنگی میں تبادلہ کر دیا گیا۔