انڈیا کرکٹ بورڈ رضامند، چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، بھارتی میڈیا

بھارت کی رضامندی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے 7 دسمبر کو باضابطہ اعلان کیا جائے گا



اسلام آباد:

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی اور بی سی سی آئی نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کردی اور اپنے فیصلے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کا حتمی اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 7 دسمبر کو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اپنے میچز تیسرے مقام (نیوٹرل وینیو) پر کھیلے گا۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت 2027 تک بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان بھی اس دوران بھارت میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ آئی سی سی بورڈ اجلاس پھر ملتوی، بھارتی ہٹ دھرمی برقرار

غیر رسمی میٹنگ میں ہونے والے اتفاق کے مطابق فارمولا آئی سی سی کے ٹورنامنٹس پر لاگو ہوگا، چیمپیئنز ٹرافی، ویمن ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے ایونٹ بھی اسی فارمولے کے تحت ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی رضامندی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے 7 دسمبر کو فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، بھارتی کرکٹ ویب سائٹ

سینئر صحافی سلیم خالق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے کہا ہے کہ کچھ چیزیں حل طلب ہیں، بدستور کچھ چیزوں کو مانا نہیں گیا تاہم دو روز میں معاملہ کلیئر ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد جے شاہ اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں معاملات طے پائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں