لاہور:
بارڈر بیلٹ پبلک وائلڈ لائف ریزرو میں غیرقانونی شکار کے خلاف اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ پنجاب نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔
اسپیشل اسکواڈ نے تین شکار پارٹیوں کو گٹی، نڈالہ مرچولہ تحصیل گجرات کے علاقہ میں ناکہ بندی کر کے ذبح شدہ مگ اور مختلف آلات شکار بشمول 4 بارہ بور بندوقیں، دو رائفلیں اور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس / گولیاں برآمد کرلیں۔
موقع سے 6 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے کسی بھی پبلک وائلڈ لائف ریزرو ایریا بشمول تمام بارڈر بیلٹ (زیرو لائن سے آٹھ کلو میٹرتک) ایریا میں کسی بھی قسم کا شکار پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی پرمٹ کے بنا نہیں ہو سکتا۔
کوئی بھی دیگر محکمہ کسی قسم کے شکارکا پرمٹ یااجازت دینےکامجازی نہ ہے۔ لہذا شکار کی باقاعدہ اجازت محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے علاوہ کوئی دیگر محکمہ نہ دے سکتا ہے۔