پختونخوا میں  رواں سال خودکش دھماکوں سمیت دہشتگردی واقعات کی رپورٹ سامنے آ گئی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹ جاری کردی


ویب ڈیسک December 06, 2024

پشاور:

خیبر پختونخوا میں رواں سال ہونے والے خودکش دھماکوں سمیت دہشت گردی واقعات کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی صوبے میں دہشت گردی کے واقعات پر مبنی رپورٹ میڈیا کو جاری کردی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں رواں سال (2024ء میں) دہشت گردی کے 636 واقعات پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس (2023ء میں) دہشت گردی کے 631 واقعات رونما ہوئے تھے۔ اسی طرح رواں سال دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے 355 واقعات پیش آئے۔ 6 خودکش حملے جب کہ 113 آئی ای ڈی بلاسٹ کیے گئے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں 142 پولیس اہلکار شہید جب کہ 214 زخمی ہوئے۔ اسی طرح دہشتگردوں کی فائرنگ سے 133 شہری شہید جب کہ 246 زخمی ہوئے۔

2024ء میں 2 ہزار 981 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ رواں برس مجموعی طور پر 739 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں 29  انتہائی مطلوب  دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

رواں سال 246 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 849 کلوگرام بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران 162 دستی بم 7 خودکش جیکٹس 162 مختلف قسم کے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں