بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے سیکریٹری کےلیے جوڑ توڑ شروع ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شاہ کے اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کے بعد یہ پوسٹ خالی ہوگئی ہے تاہم اب تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ اگلا سیکریٹری کون ہوگا۔
بورڈ سیکریٹری کےلیے موجودہ جوائنٹ سیکریٹری دیواجیت سائیکیا اور گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل کے مجوزہ نام شامل ہیں تاہم حتمی طور پر کسی بھی نام پر اتفاق نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارت بھی بھاری قیمت چکائے گا
دوسری جانب جے شاہ نے اپنے نائب کا تاحال اعلان نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے فیصلوں میں تاخیر ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری کا تقرر 15 جنوری تک ہونا ہے تاہم اس وقت تک چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق اہم فیصلے تاخیر کا شکار ہورہے ہیں۔