سندھ حکومت کا گیس کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ وفاق کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی سیکریٹر توانائی کو وفاق کو خط ارسال کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک December 06, 2024

وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نےگیس کی لوڈشیڈنگ اور لوپریشر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری توانائی کو وفاق کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، اس کے باوجود سندھ کے عوام گیس سے محروم ہیں، موسم سرما کے شروع ہوتے ہی  گیس کی لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا، بچے بغیر ناشتے کے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 158 کے تحت گیس کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے، جس صوبے میں سب سے زیادہ گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق اس صوبے کا ہوتا ہے، اوگرا میں سندھ کو نماٸندگی دی جائے، صدر اور وزیر اعظم گیس کی بندش کا فوری نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں