بلوچستان میں 7 سے 9 دسمبر تک تیز ہواؤں کے باعث ریت کے طوفان کا امکان

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 06, 2024

بلوچستان میں 7 سے 9 دسمبر تک سرد، دھول اور ریت سے اٹھنے والی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ کے مطابق ساحلی علاقے گوادر، آواران، کیچ اور پنجگور تیز ہواؤں کی زد میں رہیں گے۔ واشک، خاران ، چاغی ،سوران ، قلات، بولان اورمستونگ میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور گرد و نواح میں تیز آندھی اور ہوائیں چلیں گی۔ تیز ہوائیں ریت اور دھول کے طوفان جیسے حالات پیدا کرسکتی ہیں۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ متعلقہ اضلاع میں رہنے والے اس دوران غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی ہوگی۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 اور قلات میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، زیارت میں منفی 3، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 10، تربت میں 14، نوکنڈی میں 5، چمن میں 2، گوادر میں 15 اور جیوانی میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں