کے پی اسمبلی میں وادی تیراہ، جانی خیل بنوں میں ممکنہ عسکری آپریشن کیخلاف قرارداد منظور

آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں کیونکہ اس سے پہلے بھی کئی آپریشن ہو چکے ہیں، قرارداد


ویب ڈیسک December 06, 2024
(فوٹو: فائل)

پشاور:

خیبر پختونخوا اسمبلی نے وادی تیراہ اور جانی خیل بنوں میں ممکنہ عسکری آپریشن کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

مشترکہ قرارداد پی ٹی آئی کے عبدالغنی اور جے یو آئی کے عدنان وزیر نے پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں کیونکہ اس سے پہلے بھی کئی آپریشن ہو چکے ہیں، مذاکرات کے ذریعے پائیدار حل تلاش کیا جائے۔

مشترکہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وادی تیراہ ضلع خیبر اور جانی خیل بنوں میں آپریشن سے گریز کیا جائے، اس سردی میں نقل مکانی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صوبائی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں