ائیر کراچی کے نام سے نئی ائیرلائن کے حوالے سے پیشرفت

نئی فضائی کمپنی کراچی کی تاجر برادری  کی جانب سے متعارف کرائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک December 06, 2024

ائیرکراچی کے نام سے نئی ائیرلائن کے حوالے سے درخواست آج دئیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ائیر کراچی کے معاملات سے متعلق سوی ایوی ایشن میں آج سی ای او ائیرکراچی سید عمران ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار سے ملاقات کریں گے۔

سی اے اے ہیڈکوارٹرز میں ائیرکراچی کے لیے لائسنس سمیت دیگر معاملات زیرغور آئیں گے۔ ایئر کراچی کے نام سے نئی فضائی کمپنی کراچی کی تاجر برادری  کی جانب سے  متعارف کرائی جا رہی ہے۔ نئی ایئر لائن کے نام  ’’ایئر کراچی‘‘ کو ایس ای سی پی نے بھی رجسٹرڈ کرلیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدرحنیف گوہر نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ ایئر کراچی کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔ ایئر کراچی کے لیے پہلے مرحلے میں 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں