کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 مغوی بازیاب

مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی، پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں ہے، ترجمان پنجاب پولیس


ویب ڈیسک December 06, 2024

رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مغوی بازیاب کروا لیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یارخان پولیس نے کچہ بھونگ کے علاقے میں بڑی کارروائی کی۔ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس آپریشن کے دوران ایک ڈاکو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔ ڈاکوؤں کے زیراستعمال 3 موٹر سائیکلز بھی برآمد کی گئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نےکچہ سونمیانی کے علاقے میں ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر لیا۔ گزشتہ رات ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے سے 3 شہریوں کو اغوا کیا تھا۔ ڈی ایس پی بھونگ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں