جینز کی پتلون میں چھوٹی سی جیب کیوں ہوتی ہے؟

پاکٹ گھڑی کاؤبوائیز کے لیے ایک ضروری چیز تھی


ویب ڈیسک December 06, 2024

دنیا بھر میں تمام لوگ ہی جینز پہنتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی اپنی جینز پر غور کیا ہے، بالخصوص دائیں جیب کے اندر ایک اور چھوٹی سے جیب پر، آخر اس کا مقصد کیا ہے؟

جینز کی جیب میں مزید چھوٹی سی جیب اصل میں پاکٹ گھڑیوں کی حفاظت کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔

لیوی اسٹراس اور جیکب ڈیوس نے 1873 میں اپنی جینز مصنوعات میں اس جیب کو متعارف کرایا۔ لیکن یہ 1890 کی دہائی تک بڑے پیمانے پر تیار کی جارہی جینز میں ابھی تک شامل نہیں ہوئی تھی۔

اُس وقت اس جیب کے ایک ہی اہم مقصد تھا اور وہ تھا نازک چین والی گھڑیوں کی حفاظت جو کاؤبوائیز کے لیے ایک ضروری چیز تھی۔ جیب کا سائز گھڑیوں کو نقصان اور چوری سے محفوظ رکھتا تھا۔

اس کے علاوہ جیب دیگر مقاصد کیلئے بھی استعمال کی جانے لگی جیسے سکے ، ماچس، ٹکٹ، لپ اسٹک، سونے کا ٹکڑا یا یو ایس بی رکھنے کیلئے۔

اس کے علاوہ آپ نے اس چھوٹی جیب کے کونوں پر لوہے کے بٹن بھی لگے دیکھے ہونگے۔ ان کا مقصد جیب کی مضبوطی کو بڑھانا ہوتا ہے تاکہ یہ پھٹنے سے بچ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں