ہالی ووڈ فرنچائز ہیری پوٹر کی پہلی ٹی وی سیریز کب ریلیز ہوگی؟

 ہیری پوٹر کی پہلی ٹی وی سیریز کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا

ماہرین کہتے ہیں کہ الّو ایسا پرندہ نہیں ہے جسے پالتو بناکر زیادہ عرصے تک رکھا جاسکے۔ فوٹو: فائل

مشہور زمانہ ہالی ووڈ فرنچائز ہیری پوٹر کی پہلی ٹی وی سیریز کی فلمندی کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وارنر برادرز ڈسکوری نے اعلان کیا ہے کہ ہیری پوٹر کی پہلی ٹی وی سیریز کی 2025 کے وسط میں برطانیہ کے لیوسڈن اسٹوڈیوز میں فلمبندی شروع کی جائے گی۔

 ہیری پوٹر کی پہلی ٹی وی سیریز کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا اس سیریز کو دہائی طویل منصوبہ سمجھا جا رہا تھا تاہم اب خبریں ہیں اسے 2027 میں ریلیز کیلئے تیار کرلیا جائے گا، جس میں فلموں سے مختلف کاسٹ شامل ہوگی، جے کے رولنگ اس سیریز میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شامل ہیں۔ 

ایچ بی او اور میکس اسٹریمنگ سروس کے سی ای او کیسی بلوز نے مزید بتایا کہ ’گیم آف تھرونز‘کا متوقع پری کوئل ’اے نائٹ آف دی سیون کنگڈمز‘ اگلے سال کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب ایچ بی او کے مشہور ٹی وی شو ’دی وائٹ لوٹس‘ کا تیسرا سیزن فروری میں نشر ہوگا جبکہ ’دی لاسٹ آف اس‘ کا دوسرا سیزن چند مہینوں بعد ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایوارڈ یافتہ ’دی وائٹ لوٹس‘ اس بار تھائی لینڈ میں فلمائی گئی ہے اور اس میں بلیک پنک کی گلوکارہ لیزا اور ہالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار اسکاٹ گلین شامل ہیں۔ 

میکس نے ’لائیک واٹر فار چاکلیٹ‘ کے دوسرے سیزن کا بھی اعلان کیا ہے، جو میکسیکن ناول پر مبنی ہے اور حالیہ ریلیز کے بعد سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز میں شامل رہا ہے۔

Load Next Story