بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی ڈاکیوفلم ’فیمس‘ 20 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ مشہور ہدایتکار موزز سنگھ کی زیر نگرانی بننے والی یہ ڈاکیوفلم ہنی سنگھ کی شہرت، جدوجہد اور ان کی کامیاب واپسی کی کہانی بیان کرتی ہے۔
فیمس کو سکھیا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے، جسے گنیت مونگا کپور اور اچن جین نے پیش کیا ہے۔ اس فلم میں ہنی سنگھ کے حقیقی نام ہردیش سنگھ کی شخصیت اور ان کی زندگی کے چھپے پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
پروڈیوسرز نے کہا، "فیمس میں ہنی سنگھ کی شہرت سے جدوجہد اور پھر دوبارہ کامیابی کی جانب سفر کو بیان کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے ہم ان کی اصل شخصیت کو سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"
ڈاکیوفلم کے ہدایتکار موزز سنگھ نے کہا، "ہنی سنگھ کی زندگی ایک غیر معمولی سفر ہے۔ ان کی کامیابیاں، ناکامیاں، اور شہرت کی قیمت کو دیکھنا ایک اعزاز ہے۔ یہ فلم ناظرین کو ان کی زندگی اور میراث کا ایک بے مثال اور غیر فلٹرڈ جائزہ فراہم کرے گی۔"
فیمس ہنی سنگھ کی زندگی کی ان کہی کہانیوں اور بھارت کی ہپ ہاپ دنیا میں ان کے انقلاب کو عالمی ناظرین کے لیے پیش کرے گی۔