پاکستان کے معروف مصنف ناصر ادیب نے حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکارہ ریما خان کو فلم میں کاسٹ کرنے سے کیوں انکار کیا تھا۔
ناصر ادیب نے بتایا کہ ہدایتکار یونس ملک کو فلم کے لیے دو نئی اداکاراؤں کی ضرورت تھی، اور کاسٹنگ کے دوران ریما کو پیش کیا گیا۔ تاہم، ناصر ادیب اور یونس ملک دونوں نے ریما کو فلم کے لیے منتخب نہیں کیا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ریما کی زبان میں مٹھاس تھی، لیکن اس کی آنکھوں میں وہ جادو نظر نہیں آیا جو ایک اداکارہ کے لیے ضروری ہے۔ اگر آرٹسٹ کی آنکھیں نہ بولیں تو وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔"
ناصر ادیب نے مزید کہا کہ عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ ریما فلم انڈسٹری میں آئیں اور سپرہٹ ہو گئیں، جو ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔
ریما خان نے بعد میں نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی بلکہ ایک سپر اسٹار کے طور پر شہرت حاصل کی۔