سونے کی عالمی اورمقامی مارکیٹ میں قیمت میں کمی

کراچی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی آگئی


ویب ڈیسک December 06, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 2635ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے گھٹ کر دو لاکھ 74 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی فی دس گرام قیمت 857 روپے کم ہوئی اور مجموعی قیمت دو لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں