کراچی میں اتوار کو پارہ 11 ڈگری تک گرسکتا ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 3روز کے دوران شہرمیں خشک موسم کےساتھ خنک راتیں ریکارڈ ہوسکتی ہیں

—فوٹو: فائل

کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرمیں رات اور صبح کے وقت خنک  برقرار ہے اور اتوارکو کم سے کم پارہ 11 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہرمیں خشک موسم کےساتھ خنک راتیں ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔

ارلی وارننگ سینٹر نے امکان ظاہر کیا کہ اس دوران شہرمیں بلوچستان کی مشرقی اوراس کے علاوہ مغربی سمت کی ہوائیں بھی اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے اور اس دوران اتوارکوکم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق 8 دسمبرسے صوبے میں سردی کی ہلکی لہرمتوقع ہے، جس کے ساتھ بالائی سندھ میں رات کا درجہ حرارت 9.7 ڈگری، وسطی سندھ میں 9 سے 11 ڈگری جبکہ جنوبی سندھ میں 10 تا 12 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں خشک موسم کے ساتھ سرد رات اورصبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعے کوشہرکا کم سے کم پارہ دورے روز بھی 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

Load Next Story