ٹائیگر شیروف کی فٹنس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
بالی وڈ کے ایکشن اسٹار ٹائیگر شیروف نے اپنے انسٹاگرام پر ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ وزن اٹھانے کے دوران اپنی حدود کو پار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے ساتھ ٹائیگر نے ایک جرات مندانہ کیپشن بھی لکھا، "اگر آپ کا چہرہ وزن اٹھاتے وقت بھی خوبصورت دکھتا ہے تو آپ اتنا بھاری وزن نہیں اٹھا رہے۔"
ٹائیگر شروف کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی اور ان کے ٹائیگر گرائنڈ ورک آؤٹ اسٹائل کو بہت سراہا گیا۔ اس ویڈیو کے ذریعے، وہ ایک بار پھر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ فٹنس کے حوالے سے ایک آئیکن ہیں۔