9 مئی کیسز، سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی کی عام انتخابات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ سماعت کرے گا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست اور 9 مئی کیسز کی فوجی عدالتوں میں سماعت کا معاملہ سمیت دیگر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 9 مئی فسادات میں ملوث افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے کی سماعت کرے گا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 9 دسمبر کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے اور سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو سماعت اہم کیس کی سماعت کرے گا۔

آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

مٹھی اسپتال میں بچوں کی اموات کا کیس

اسی طرح سپریم کورٹ نے مٹھی اسپتال سندھ میں بچوں کی اموات کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ 9 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

ٹیکس مقدمات

سپریم کورٹ کا سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو 1178 ٹیکس مقدمات پر سماعت کرے گا۔

سیکیورٹی خدشات کے سبب بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا جیل میں منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ 10 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

مذکورہ درخواست ایک شہری محمد قیوم خان نے دائر کی تھی جبکہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔

پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان پر مقدمات کے اندراج کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، سات رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو اس درخواست پر سماعت کرے گا۔

1993 سے زیر التوا فون ٹیپنگ کیس سماعت کیلئے مقرر

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی آئینی بینچ 1993 سے زیر التوا فون ٹیپنگ کیس کی 11دسمبر کو سماعت کرے گا۔

اسی طرح 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

انتخابات کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کے لیے بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Load Next Story