عامر خان کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی

اداکار نے بتایا کہ یہ فلم 2007 کی مشہور فلم تارے زمین پر کا تھیم پر مبنی سیکوئل ہے


ویب ڈیسک December 06, 2024

بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی آنے والی فلم ستارے زمین پر کی ریلیز کو مڈ 2025 تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خبر ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دی۔ پہلے یہ فلم دسمبر 2024 میں ریلیز ہونے والی تھی۔

عامر خان نے بتایا کہ یہ فلم 2007 کی مشہور فلم تارے زمین پر کا تھیم پر مبنی سیکوئل ہے، لیکن اس میں کہانی اور کردار بالکل نئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا، "یہ مکمل طور پر ایک نئی کہانی اور نئے کرداروں پر مبنی ہے۔"

عامر خان نے مزید بتایا کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام اس ماہ کے آخر میں شروع ہوگا، اور فلم مڈ 2025 تک ریلیز کے لیے تیار ہوگی۔

اداکار  نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک تیسرے پروڈکشن پروجیکٹ میں کام کر رہے ہیں، تاہم اس کی تفصیلات ابھی پوشیدہ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں