کراچی: مختلف واقعات میں دو افرادجاں بحق

متوفیوں کی شناخت 18 سالہ مجید اور 12 سالہ عبدالوہاب کے نام سے ہوئی


اسٹاف رپورٹر December 06, 2024
(فوٹو: فائل)

مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک  نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی جام صادق پل پر دوران سفر مزدا کی چھت سے گر کردو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار جناح اسپتال لیجا رہے تھے کہ ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ مجید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 17 سالہ عباس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا بلدیہ یوسف گوٹھ بکرا پڑی ناصر کے تھلے کے قریب نالے میں نوعمر لڑکا گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہوگیا۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر گرنے والے 12 سالہ عبدالوہاب کی لاش کو نکال کر قریب ہی قائم مرشد اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں