آدتیہ پنچولی کا مرنے کے بعد اپنا جسم طبی تحقیق کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان

میں دوسروں کو اس عمل کے لیے ترغیب دینا چاہتا ہوں جو حقیقی تبدیلی لا سکتا ہے، اداکار


ویب ڈیسک December 06, 2024

بالی وڈ کے معروف اداکار آدتیہ پنچولی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی موت کے بعد اپنا جسم طبی تحقیق کے لیے عطیہ کریں گے۔ ان کا یہ فیصلہ صحت عامہ کی تعلیم اور ریسرچ کو سپورٹ فراہم کرنے کی ایک عظیم کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آدتیہ پنچولی نے اپنی اس نیک نیتی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ہم اداکار اکثر پردے پر ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں، لیکن حقیقی ہیرو وہ ہوتا ہے جو معاشرے کو بہتر کرتا ہے۔ اپنے جسم کا عطیہ کرکے، میں دوسروں کو اس عمل کے لیے ترغیب دینا چاہتا ہوں جو حقیقی تبدیلی لا سکتا ہے۔ موت کے بعد بھی، میں دنیا کے لیے کچھ کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ 13 دسمبر کو لائن گولڈ ایوارڈز میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں