کراچی؛ اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت 18 سالہ اویس کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر December 07, 2024
فوٹو- فائل

اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ شاہ فیصل محلہ رحمانیہ مسجد کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ اویس کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کرنٹ لگنے کا واقعہ گھر میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں