امریکا میں ملٹی نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی کے سی ای او کے قتل کا معاملہ پر اسرار ہوگیا
امریکا میں ملٹی نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کے قتل کا معاملہ پر اسرار ہوگیا۔
خبر ایجنسی رائٹر کے مطابق 50 سالہ برائن تھامسن کو بدھ کے روز نامعلوم شخص نے نیو یارک میں ایک ہوٹل کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس نے اس واقعہ کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قرار دیا ہے تاہم فی الحال قتل کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی لیکن یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ قتل کی وجہ زاتی دشمنی یا کمپنی کی منتازعہ پالیسی ہوسکتی ہے انویسٹی گیسن کے دوران ملنے والے گولیوں کے خول پر درج پراسرار الفاظ نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گولیوں کے خول پر deny، defend اور depose جیسے الفاظ لکھے ہوئے تھے جس پر کئی لوگوں کا یہ خیا تھا کہ ان الفاظ کا اشارہ برائن تھامسن اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف کمپنی کے لاکھوں ڈالرز کے شیئرز خُرد برد کرنے کے مقدمے سے ہوسکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے سابق سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کمپنی کی انشورنش کلیمز مسترد کرنے کی 32 فیصد شرح بقیہ انشورنس کمپنیوں سے دو گنی زیادہ ہے۔