منی پور میں فوج کے جعلی مقابلوں، نسلی فسادات کے باعث کشیدگی کی نئی لہر

کشیدگی کے باعث منی پور میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے


ویب ڈیسک December 07, 2024

بھارتی ریاست منی پور میں خون ریز نسلی فسادات اور فوج کے جعلی مقابلوں کے باعث کشیدگی  کی نئی لہرجاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب 7 نومبر کو منی پور کے ضلع جیریبام میں  ایک خاتون کو زیادتی کے بعد ہلاک کردیا گیا  تھا۔پولیس کے ہاتھوں  کوکی  قبیلے کے 10 نوجوانوں کا بے دردی سے قتل  کیا گیا۔بھارتی پولیس نے ان کو دہشت گرد  قرار دیا تھا جبکہ کوکی قبائل  نے اس کی تردید کی۔

کوکی قبائل کے مطابق جن 10 افراد کو  پولیس نے ہلاک کیا ان میں سے کوئی بھی دہشت گرد نہیں تھا۔ پولیس غلط بیانی کررہی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق کوکی نوجوانوں کو بدترین تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ ا

منی پور کے رہایشیوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار  اور وزیر اعلیٰ  بیرن سنگھ امن قائم کرنے میں  بری طرح  ناکام ہو چکی ہیں۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مودی سرکار نے منی پور میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سےمودی سرکار نے  9000  پولیس کو تعینات کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں