جنوبی افریقا کیخلاف سیریز؛ قومی اسکواڈ ڈربن پہنچ گیا

قومی ٹیم 10 سے 14 دسمبر تک پروٹیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں حصہ لے گی


ویب ڈیسک December 07, 2024

زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم اسکواڈ جنوبی افریقا پہنچ گیا۔


قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا اور حارث رؤف سمیت کُل 12 کھلاڑی زمبابوے کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی20 سیریز کے بعد ڈربن پہنچے، جہاں قومی ٹیم 10 سے 14 دسمبر تک پروٹیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں حصہ لے گی۔

وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کےلیے اسکواڈ کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں: دورۂ جنوبی افریقا؛ اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر احمد شہزاد بھڑک اُٹھے

قومی ٹیم اتوار سے جنوبی افریقا میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ منگل کو پہلا میچ کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 13 دسمبر کو سنچورین اور تیسرا میچ 14 دسمبر کو جوہانسبرگ میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں