ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس مل گیا
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کےلیے 25 دن کا یومیہ الاؤنس مل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) مالی مشکلات کے باعث اگست اور ستمبر کے دوران کھلاڑیوں کو یومیہ الاؤنس فراہم کرنے سے قاصر رہی تھی۔
ہاکی پلیئرز کو فنڈز کی کمی کی وجہ سے الاؤنس کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہوئی تھی تاہم فنڈز آنے کے بعد پی ایچ ایف نے ہر کھلاڑی کو یومیہ 20 ہزار روپے ادا کیے۔
فیڈریشن نے تاخیر کے دوران کھلاڑیوں کے صبر اور تعاون پر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر جونیئر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا
پی ایچ ایف نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے یومیہ الاؤنسز ادا کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 4 دسمبر کو مینز جونیئر ہاکی ایشیاکپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دی تھی تاہم گرین شرٹس سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہی۔