دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز امریگو ویسپوچی کراچی پہنچ گیا
اطالوی تربیتی بحری جہاز امریگو ویسپوچی 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔
1931میں تعمیر کیے گئےبحری جہازکےانجن روم، عرشے کے پتیل سے بنے آلات اور شیشم کی لکڑی سےتیاربھاری بھرکم زینے زمانے کے سرد وگرم حالات کےباوجوخوبصورتی کا امتزاج دکھائی دے رہے ہیں، بیک وقت دو ڈیزل انجنوں اوربادبان ہوا کے دوش پرچلنے والےبحری جہازکے مختلف ممالک کا سفربیک وقت تربیت اورسفارتی تناظرمیں استعمال کیا جاتا ہے، جسے دنیا بھرمیں ایک خوبصورت اورجاذب نظرشپ کا درجہ حاصل ہے۔
بلندوبالا آہنی ستون کے گرد ایستادہ کپڑے اوررسوں کے میلاپ سے قطاردرقطار اونچے بادبانوں والا اطالوی بحری جہاز امریگوویسپوچی خیرسگالی کے جذبے کے تحت کراچی کی بندرگاہ پرلنگراندازہوگیا،اٹلی کے مشہوربحری سیاح کے نام سےمنسوب بحری جہازکا بندرگاہ آمد پر شانداراستقبال کیاگیا۔
اٹلی کے مشہور بحری سیاح امیریگو ویسپوچی کے نام پر جہاز کی کراچی آمد پر اطالوی سفیر اور قونصل جنرل سمیت پاک بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ اطالوی جہاز کی آمد 2023 تا 2025 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔ کراچی کے دورے میں جہاز کےسئینر افسران پاک بحریہ کے افسران سے ملاقات بھی کریں گے۔
امیریگو وسیکوچی جہاز ورلڈ ٹور کے سلسلے میں کراچی کی بندرگاہ پہنچا ہے۔ جہاز کے عملے کو کرا چی میں مختلف مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ امیریگو ویسپوچی کو دنیا کے خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔
ہواکے دوش پرقد آدم بادبانوں والے بحری جہازامریگوویسپوچی کا انجن روم، کمپاس، سمتیں بتانے والے آلات آج بھی جوں کے توں ہیں، ششیم کی لکڑی کے زینے اورپتیل سے بنے آلات کی چمک دمک آج بھی برقرارہے، ماضی میں مکمل طوربادنوں اور بعدازاں اس وقت کے مطابق انجنوں کے بعد حالیہ عرصے میں 4پروپیلرڈیزل انجنوں کےساتھ اس وقت مکمل طورپرفعال ہے۔
جہاز کی رفتار8ناٹیکل مائل فی گھنٹہ(16کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارکا حامل ہے)، امریگوویسپوچی کو دنیا کے خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔
اطالوی بحری جہاز کی کراچی آمد کے موقع پر اٹلی کی سفیر مارلینا ارملین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس شپ کی پاکستان آمد ہمارے لیے اعزاز ہے۔ مجھے بطور اطالوی سفیر پاکستان چوتھے بحری شپ کا استقبال کرنے کا موقع ملا ہے۔ پاکستان اور اٹلی میں بہترین دوستانہ تعلقات ہیں۔ یورپ میں سب سے زیادہ پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں آباد ہیں۔ اس شپ کا پاکستان آمد کا مقصد خیر سگالی اور ثقافت کا فروغ ہے۔اٹلی اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ٹریڈ کمشنر کا آفس بھی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔
کمانڈنگ افسر کیپٹین جوزف کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ امریگو ویسپوچی اطالوی نیوی کا کروز شپ ہے۔ یکم جولائی 2023 کو شپ ورلڈ ٹور پر روانہ ہوا تھا۔ شپ اطالوی کلچر و روایات کا پاسدار ہے۔ اس کو دنیا کا قدیم اور خوبصورت ترین شپ ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ یہ شپ پاکستان پہلی بار آیا ہے۔ میرا کراچی کا چھٹا وزٹ ہے۔ مجھے کراچی کا فوڈ اور کلچر بے حد پسند ہے۔