عمر ایوب نے اپنی گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

درخواست میں آئی جی پنجاب عثمان انور، ڈی پی او راولپنڈی، ایس پی صدر راولپنڈی، اور ڈی پی او اٹک کو فریق بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک December 07, 2024
زین قریشی کی اہلیہ کو وزیر داخلہ کے گھر کے قریب سے اٹھایا گیا:فوٹو:فائل

پشاور: عمر ایوب نے عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار کرنے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

عمر ایوب نے درخواست میں آئی جی پنجاب عثمان انور، ڈی پی او راولپنڈی، ایس پی صدر راولپنڈی، اور ڈی پی او اٹک کو فریق بنایا ہے۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی دی تھی، جس کے باوجود راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔

عمر ایوب نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں راولپنڈی پولیس توہین عدالت کی مرتکب ہوئی۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ آئی جی پنجاب، ڈی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک، ایس پی صدر راولپنڈی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں