سپریم کورٹ ججز روسٹر اور ریگولر کاز لسٹ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آئندہ ہفتے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا


ویب ڈیسک December 07, 2024
فوٹو فائل

سپریم کورٹ ججز روسٹر اور ریگولر کاز لسٹ جاری کردی گئی۔

ججز روسٹر اور کاز لسٹ کے مطابق بینچ نمبر ایک جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ بینچ نمبر 3 جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر 4 میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

بینچ پانچ جسٹس عرفان سعادت خان جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہے اور بینچ 6 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل 2 رکنی بینچ صرف 13 دسمبر کو اسلام آباد میں دستیاب ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ  ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔ آئندہ  ہفتے 9 دسمبر سے 13 دسمبر تک تمام 8 ججز دستیاب ہوں گے۔ آئیندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔

ڈویژن بنچ نمبر ایک چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا۔ ڈویژن بنچ نمبر 2 جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔ ڈویژن بنچ نمبر 3 جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا۔ ڈویژن بنچ نمبر 4 جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہوگا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے سپیشل ڈویژن بنچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں