مائیکل جیکسن کی بیٹی نے ساتھی فنکار کے ساتھ منگنی کرلی

پیرس جیکسن کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں


ویب ڈیسک December 07, 2024

عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔

پیرس جیکسن نے اپنے بینڈ کے ساتھی جسٹن لانگ کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ 26 سالہ پیرس نے جسٹن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ محبت بھری تصاویر شیئر کیں، جن میں پروپوزل کے لمحات بھی شامل تھے۔

پیرس نے اپنی پوسٹ میں ساتھی فنکار سے محبت کا انکار کرتے ہوئے لکھا کہ، ’سالگرہ مبارک ہو گزشتہ چند سالوں میں تمہارے ساتھ زندگی گزارنا ایک ناقابلِ بیان تجربہ رہا ہے، اور میں کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔ شکریہ کہ تم نے مجھے اپنا بنایا۔ میں تم سے محبت کرتی ہوں۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by 𝚙𝚔 (@parisjackson)

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جسٹن لانگ نے سیاہ پینٹ اور سفید شرٹ پہن رکھی تھی اور وہ پیرس کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے انہیں انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

پوسٹ میں پیرس اور جسٹن کی کئی یادگار تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں، جن میں ہالووین کی تقریبات، ڈریگن سے متاثرہ ملبوسات اور ان کے سیر سپاٹوں کی جھلکیاں شامل ہیں۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by 𝚙𝚔 (@parisjackson)

یاد رہے کہ پیرس نے اس سے قبل گابریل گلین کو ڈیٹ کیا تھا، جن سے 2020 میں علیحدگی کے بعد انہوں نے جسٹن لانگ کے ساتھ 2021 میں تعلق قائم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں