کوئٹہ:
ڈی سیٹ قرار دیے گئے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
مسلم لیگ ن کے رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جسے ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 9 دمبر کو عادل بازئی کی اپیل پر سماعت کرے گا۔
عادل بازئی این اے 262 کوئٹہ سے آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے تھے۔
الیکشن کمشین نے عادل بازئی کو 21 نومبر کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ڈی سیٹ کیا تھا۔
عادل بازئی نے 26 ویں ترامیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیا تھا جس پر پارٹی صدر نواز شریف نے انکی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر کو بھجوایا تھا۔