سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا


اسٹاف رپورٹر December 07, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔
 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 03ڈالر کی کمی آنے کے بعد نئی عالمی قیمت 2632ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے  کم ہوکر 274400روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 235254روپے کی سطح پر آگئی۔ 

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں