انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے میٹا کا پاکستان کے ساتھ تعاون کا عزم

میٹا نے ڈیجیٹل حفاظت، آن لائن تحفظات اور انسانی حقوق سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک December 07, 2024

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے طویل المدتی حل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔
 

یہ پیشرفت وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی میٹا کی عالمی سربراہ برائے انسانی حقوق پالیسی مرانڈا سیسن سے ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

ملاقات میں بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت، آن لائن تحفظات اور انسانی حقوق سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں "ٹیک اٹ ڈاؤن" اقدام کی کامیابی پر بھی روشنی ڈالی گئی جو نابالغوں کو آن لائن استحصال سے بچانے کے لیے نقصان دہ اور غیر متفقہ مواد کو محفوظ طریقے سے ہٹانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزارت کی مسلسل وابستگی پر بھی زور دیا گیا اور سائبر کرائم اور آن لائن استحصال پر توجہ مرکوز کرنے والے ڈیجیٹل خواندگی کی مہموں اور عوامی بیداری کے پروگراموں جیسے جاری اقدامات کو کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں