یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ موصول

ڈنمارک نے ایف 16 فراہم کرکے انسانی جانیں بچانے کیلیے مثال قائم کی ہے، صدر یوکرین


ویب ڈیسک December 07, 2024

یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ ڈنمارک سے موصول ہوگئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادمیر زیلسنکی نے ڈنمارک سے ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ زیلسنکی نے بیان میں کہا کہ یوکرین نے ایف 16 طیارے فراہم کرکے لیڈرشپ کی مثال قائم کی ہے۔ یہ ڈنمارک کا انسانی جانیں بچانے کے لیے بڑا قدم ہے۔

اس قبل یوکرین نے اگست میں ایف 16 جنگی طیاروں کا استعمال روس کے اہم پلوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا تھا۔ یوکرین 2 سال سے مغربی ممالک سے روس کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایف 16 طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔یوکرین کو 2024 اور 2025 کے دوران 65 مزید ایف 16 طیارے موصول ہونے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں