شاہ رُخ خان اور انکے بیٹے کے برانڈ کو دنیا کی بہترین شراب کا ایوارڈ مل گیا
بالی ووڈ کے کنگ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کی وسکی برانڈ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان کی وہسکی برانڈ ’D’YAVOL Inception‘ نے حال ہی میں 2024 نیو یارک ورلڈ اسپرٹس مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس برانڈ نے ’بیسٹ اوور آل اسکاچ‘، ’بیسٹ آف کلاس‘، اور ’بیسٹ بلینڈڈ مالٹ اسکاچ وہسکی‘ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
یاد رہے کہ یہ برانڈ 2022 میں آریان خان کی جانب سے بزنس میں قدم رکھنے کے اعلان کے بعد لانچ کیا گیا تھا۔ آریان اور شاہ رخ نے مل کر اس برانڈ کو متعارف کروایا جسے اب دنیا کے بہترین وہسکی برانڈز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
مقابلے میں ’D’YAVOL‘ کو معیار اور مینوفیکچرنگ کے سخت اصولوں پر جانچا گیا، جس میں یہ برانڈ پورا اترا۔ ایوارڈ جیتنے پر آریان خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی محنت اور برانڈ کے معیار کا نتیجہ ہے۔