وفاقی وزیر تعلیم نے کراچی میں رواں ماہ 2 جامعات کے افتتاح کی خوشخبری سنادی
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی کوششوں سے دسمبر میں دو مزید یونیورسٹیاں کراچی کو ملیں گی۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 14 دسمبر کو کراچی میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح ہوگا جبکہ دسمبر میں ہی نیشنل اسکلز یونیورسٹی کا کیمپس بھی کراچی کو دینے جارہے ہیں۔
خالد مقبول نے کہا کہ اگلے سال مارچ میں میرپورخاص میں بھی وفاقی یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے میرپورخاص سمیت سانگھڑ، عمر کوٹ اور تھرپارکر کے طالبعلم مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک بھر میں جامعات قائم کرکے علم و آگہی کی روشنی پھیلائے گی، یونیورسٹی کیمپس کیلئے جگہیں دیکھ رکھی ہیں لیکن زمین حاصل کرنے میں مشکلات اور رکاوٹیں ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسی جگہیں بھی ہیں جو دس دس سال سے بند پڑی ہیں لیکن انکو حاصل کرنا مشکل بنایا جارہا ہے، سندھ کو 20 یونیورسٹیاں وفاق سے دینے کا وعدہ پورا کروں گا۔