کراچی سمیت صوبے میں ہلکی سردی کی نئی لہرداخل ہوگئی ہے اتوار کو کم سے کم پارہ 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے جبکہ ہفتےکو پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری کمی سے 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
واضح رہے کہ جمعے کوک م سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی ایک نئی ہلکی شدت کی لہر صوبے میں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں بیشتر وقت ہواؤں کی سمت بلوچستان کی جانب سے رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم پارہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں مزید کمی سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک ریکارڈ ہوسکتی ہیں جبکہ بالائی سندھ میں رات کا درجہ حرارت 9.7 ڈگری، وسطی سندھ میں پارہ 9 سے 11 ڈگری اور جنوبی سندھ میں درجہ حرارت 10تا 12 ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان رہنے کی توقع ہے۔