کراچی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلہ فارم جمع کرائے جانے کی تاریخ کا اعلان

داخلوں کے لئے فارم 09 دسمبر تا 16 دسمبر 2024 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

فوٹو؛ فائل

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے فارم 09 دسمبر تا 16  دسمبر2024 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

یہ داخلے کلیہ فنون وسماجی علوم کے شعبہ عربی، جرمیات، معاشیات، تاریخ، اسلامی تاریخ،ابلاغ عامہ، فارسی، فلسفہ، سیاسیات، نفسیات، سندھی، سماجی بہبود، عمرانیات اور شعبہ اُردومیں دیئے جائیں گے جبکہ کلیہ علوم کے شعبہ ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ، اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اطلاقی طبیعیات،حیاتی کیمیا، بائیوٹیکنالوجی، نباتیات، کیمیا، کمپیوٹرسائنس،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،جغرافیہ،ارضیات،ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز، فزیکل تھراپی، ریاضی، خردحیاتیات،طبیعیات،فعلیات اور شعبہ حیوانیات میں داخلے دیئے جائیں گے۔

کلیہ انجینئرنگ میں کیمیکل انجینئرنگ،کلیہ علم الادویہ اور فارماسیوٹیکل سائنسز میں فارماسیوٹیکس میں،کلیہ نظمیات وانتظامی علوم میں پبلک ایڈمنسٹریشن،بزنس ایڈمنسٹریشن اور کامرس میں داخلے دیئے جائیں۔

کلیہ تعلیم میں ٹیچر ایجوکیشن،اسپیشل ایجوکیشن اور کلیہ معارف اسلامیہ میں قرآن وسنہ اورشعبہ علوم اسلامی میں داخلے دیئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ،ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فارمالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ(مالیکولر میڈیسن)،ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری،نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر،ڈاکٹر ظفرایچ زیدی سینٹر فارپروٹیومکس(بائیوکیمسٹری)،انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز،انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنس،انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیزاورسینٹر فارپلانٹ کنزرویشن میں بھی دا خلے دیئے جائیں گے۔

داخلے کے خواہشمند امیدوار داخلہ ٹیسٹ فارم اور فی واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ  (www.uok.edu.pk) سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

 

طلبہ اپنے فارم 7500 روپے پروسیسنگ فیس جمع کرانے کے بعد فی واؤچراوردستاویزات کے ساتھ متعلقہ شعبہ جات میں جمع کراسکتے ہیں۔فیس واؤچر جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک الفلاح میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 25 دسمبر2024 ء کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 26 دسمبر2024 ء کو متعلقہ شعبہ جات،سینٹر اور انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار29 دسمبر2024 ء کو صبح10:00بجے ہونگے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہوگا۔

داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست ویب سائٹ پر05 جنوری2025 ء کو جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو،انہیں پرو یژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار(اکیڈمک) جامعہ کراچی سے ایکویلنس(Equivalence) سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا۔

Load Next Story