اداکار احسن خان کیلیے بھارت کے نامور شاعر اور رائٹر جاوید اختر کا شاندار تحفہ

جاوید اختر اور احسن خان کی ملاقات دبئی میں جاری فیسٹیول میں ہوئی


ویب ڈیسک December 07, 2024
فوٹو احسن خان انسٹاگرام

معروف پاکستانی اداکار احسن خان کی بھارت کے لیجنڈری فلم و ڈرامہ مصنف اور شائع جاوید اختر سے دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔

یہ ملاقات دبئی میں ہونے والے ثقافتی فیسٹیول کے موقع پر ہوئی جس میں جاوید اختر نے پاکستانی اداکار کا پرتپاک استقبال کیا اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ 
ہر سال منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں عالمی فن و ادب کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا اور جشن منایا جاتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

احسن خان نے جاوید اختر سے ملاقات کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ جبکہ جاوید اختر نے پاکستانی اداکار کیلیے ایک شعر ’اُن کا کرم اُنکی محبت، کیا میرے نغمے، کیا میری ہستی، دعا گو جاوید اختر‘ تحریر کر کے دیا۔

اس بے ساختہ لمحے کو کیمرے میں قید کر لیا گیا، جس میں بھارتی شاعر جاوید اختر صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور احسن خان چاہیے پی رہے ہیں۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)

یاد رہے کہ دبئی وہ مقام ہے جہاں پاکستانی اور بھارتی اسٹارز کی ملاقات ہوتی ہے۔ اس تصویر پر مداحوں نے خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں