مولانا فضل الرحمٰن بھائی ہیں کسی وقت بھی مدارس بل پر بات ہوسکتی ہے تحفظات سنیں گے، خواجہ آصف

ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے ساری دنیا میں اقدامات کیے جارہے ہیں ملک میں قانون سازی کی بہت ضرورت ہے،وزیر دفاع


ویب ڈیسک December 07, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھائی ہیں کسی وقت بھی مدارس بل پر بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے جو بھی تحفظات ہیں سنیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس منصور علی نے کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد عوام کا اعتماد عدلیہ سے اٹھا جائے گا تو میں نے ٹوئٹ میں ان سے پوچھا ہے کہ اس سے پہلے ثاقب نثار یا کھوسو صاحب کے وقت میں یا دوسرے جج صاحبان خاموشی سے گھر کیوں چلے گئے تھے اس وقت جو فیصلے ہورہے تھے اور میاں نوازشریف کا جو فیصلہ ہوا ان کو جس طرح عدالتوں نے ٹارگٹ کیا اس وقت ان جج صاحبان کو خیال نہیں آیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے ساری دنیا میں اقدامات کیے جارہے ہیں ملک میں اس چیز کی بہت ضرورت ہے قانون سازی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سول نافرمانی کی کال دے کر شوق پورا کر لیں اگر وہ کال دینا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں ان کی کال کو کوئی فالو نہیں کرے گا۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں اور مسائل اسی صورت حل ہوسکتے ہیں کہ ملک میں امن ہو اگر بار بار اسلام آباد پر حملہ ہوگا بار بار خیبرپختونخوا کی طرف سے دھمکیاں دی جائیں گی اور جھوٹ کی سیاست کی جائے گی تو کبھی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آج تک پی ٹی آئی والے بارہ لاشیں بھی نہیں دیکھا سکے پہلے وہ ہزاروں پھر دو سو سے زائد قتل عام کہتے تھے لیکن یہ بارہ لاشیں بھی نہیں دیکھا سکے بلکہ بعض لاشیں زندہ ہوگئیں ہیں جن کو انھوں کہا کہ جانبحق ہوئے ہیں وہ زندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں بہت سے اختلافات ہیں یہ پارٹی نہیں بلکہ متجن ہے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی لڑائی ان کی بیگم کے ساتھ ہے وہ ایک الگ لیڈر شپ کی لڑائی ہے یہ پارٹی شکست کا شکار ہوجائے گی پی ٹی آئی میں پھوٹ نظر آرہی ہے یہ ساری فراڈ پارٹی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشری بی بی جس گاڑی پر فائرنگ کا بول رہی ہیں وہ گاڑی لے آئیں کہیں کوئی سوراخ ہوئے ہوں گے بانی پی ٹی آئی کا بھی بیان تھا میری شلوار سے بارہ گولیاں گزر گئیں وہ بھی خاوند کی طرح بیان دے رہی ہے ویڈیو موجود ہے بشری بی بی گاڑی میں بیٹھ کر ہاتھ ہلاتی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں