گورنر پنجاب کی خیبر میں خوارج کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کے گھر آمد

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پارک ویو سوسائیٹی کی مرکزی شاہراہ کو شہید کیپٹن کے نام منسوب کرنے کا اعلان کیا


اسٹاف رپورٹر December 07, 2024

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر  بنوں کے علاقے خیبر میں خوراج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش فرمانے والے کیپٹن زوہیب الدین کے گھر آئے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پارک ویو سوسائیٹی کی مرکزی شاہراہ کو شہید کیپٹن کے نام منسوب کرنے کا اعلان کیا، گورنر پنجاب نے کہا ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں ملک و قوم کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کیپٹن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا شہداء اور ان کے وارثین پوری قوم کا فخر ہیں شہداء کی قربانیاں ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں اور ہمارے شہداء کی یاد گاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں  ہماری فورسز کے خلاف نوجوان نسل کو گمراہ کرنا قبول نہیں، ہماری پاک فوج ملک کی خاطر اپنی جان نچھاور کریں اور ہم ان شہداء کی بے حرمتی کریں یہ ممکن نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں