میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر قائد کی رونقوں کو واپس لانے میں سب مل کر اہم ادا کریں گے۔ کراچی میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر کے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار میٹرو پولیٹن فٹبال کپ کے فائنل اور تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔
ککری گراؤنڈ پرملیر ٹاؤن نے فائنل میں بلدیہ کو پنالٹی ککس پر 3-5 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔