صوبائی وزیر صحت کی یو ای ٹی میں المنائی ری یونین کی تقریب میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت

آج یو ای ٹی کے گریجو ایٹس پاکستان سمیت دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق


محمد الیاس December 07, 2024

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں المنائی ری یونین 2024 کی تقریب میں بطور گیسٹ آف آنر جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

لاہور میں منعقدہ اس تقریب کے موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر شاہد منیر، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ یو ای ٹی سے فارغ التحصیل ایک ہزار سے زائد اولڈ گریجو ایٹس نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر یو ای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد منیر نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج اپنی مادر علمی میں تمام دوستوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے یو ای ٹی جیسی عظیم علمی درس گاہ نے اپنی بہترین روایات کو زندہ کیا ہوا ہے جبکہ آج یو ای ٹی کے گریجو ایٹس پاکستان سمیت پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں