فری لانسرز کیلیے موبائل پر وی پی این رجسٹریشن کی سہولت

اب تک پی ٹی اے کے ذریعے31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے جا چکے ہیں

اسلام آباد:

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی جانب سے اسٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز کی سہولت کے لیے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی۔

فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا کنکشن پر وی پی این  استعمال کرنے کے لیے پی ٹی اے کے ساتھ اپنا موبائل نمبر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اقدام آئی ٹی کے شعبے کی ترویج کے لیے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ۔ اب تک پی ٹی اے کے ذریعے31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔

مزید برآں ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ پھر سست روی کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا ایپس پر نہ صرف ویڈیوز اور تصویریں ڈان لوڈ نہیں ہورہیں بلکہ انٹرنیٹ پر دیگر ویب سائٹس کی برازنگ بھی سست روی کا شکار ہے۔

کئی علاقوں میں وائی فائی سروس بھی متاثر ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈائون لوڈنگ میں مسائل درپیش ہیں۔آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کیلئے رائیڈز بک کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

فوڈ ڈلیوری رائیڈرز، اور آن لائن ٹیکسی سروس سے جڑے دیہاڑی داروں کو اپنا روزگار خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔ڈیجیٹل معیشت کے دور میں انٹرنیٹ کی بندش سے ای کامرس کا شعبہ شدید متاثرہوا ہے۔

Load Next Story