اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلیے ججز روسٹر اور ریگولر کاز لسٹ جاری کردی۔
بینچ نمبر ایک جسٹس منصور علی شاہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی، دوسرا بینچ جسٹس منیب اختر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شاہد وحید، بینچ تین جسٹس امین الدین خان جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی ، بینچ چار جسٹس جمال خان مندو خیل جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان، بینچ پانچ جسٹس عرفان سعادت خان جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس شاہد بلال، بینچ چھ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل دو رکنی بینچ صرف 13دسمبرکو اسلام آباد میں دستیاب ہوگا جبکہ ڈی سیٹ قرار دیے گئے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر تے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جسے سماعت کیلئے مقررکردیا گیا ہے۔
عادل بازئی کی اپیل پر ابتدائی سماعت 9 دسمبر کو ہوگی۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ عادل بازئی کی اپیل پر سماعت کرے گا ۔الیکشن کمیشن نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیا تھا۔