شامی باغی دارالحکومت دمشق میں داخل، صدر بشارالاسد فرار

حمص میں داخل ہونے والے شامی باغیوں نے جیل سے سیکڑوں قیدی رہا کر دیے ہیں


ویب ڈیسک December 08, 2024

DAMSACUS:

غیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی باغی دارالحکومت میں داخل ہو چکے ہیں اور انہیں دمشق کے علاقے ہرزہ میں دیکھا گیا ہے۔

حکومتی افواج کے ساتھ شدید جھڑپوں کے باوجود شامی باغیوں کی پیشقدمی جاری ہے اور رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار بڑے شہروں درعا ،قنیطرہ، سویدا اور حومص پر قبضہ کر چکے ہیں۔

حمص میں داخل ہونے والے شامی باغیوں نے جیل سے سیکڑوں قیدی رہا کر دیے ہیں۔

مرکزی شہر سے فوج کے انخلا کے بعد حمص کے ہزاروں باشندے سڑکوں پر نکل آئے اور 'اسد چلے گئے، حمص آزاد ہے' اور 'شام زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی صدر بشارالاسد کے فرار ہوتے ہوئے طیارہ حادثے میں ہلاکت کی خبریں

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کے ملک چھوڑنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ صدارتی محل کی طرف سے تردید کی گئی ہے۔

دمشق کے نواح میں شامی باغیوں نے سابق صدر حافظ الاسد کا مجسمہ گرا دیا۔ مظاہرین نے بشارالاسد کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوجیوں کی طرف سے عراق فرار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں