"چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی میں محسن نقوی نے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی"

وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، اصولی موقف اپنانے پر سراہا


ویب ڈیسک December 08, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔


آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کی ہے اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے، ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئز ٹرافی: قوم کو مایوس نہیں کریں گے توقعات سے بڑھ کر چیزیں سامنے آئیں گی، محسن نقوی

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ممکنہ شیڈول اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کل کوئی میٹنگ نہیں ہوسکی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات حل ہونے کے بعد ہی شیڈول جاری کرنا ممکن ہوگا تاہم ضرورت پڑنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگ بُلا سکتا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں