آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کا کیرئیر ختم ہوتا دکھائی دینے لگا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے تاہم اس میچ میں روہت شرما اور ویرات کوہلی اپنے بلےبازی سے رنز اسکور کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔
بھارت کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی شائقین روہت شرما اور گوتم گمبھیر پر برہم ہو گئے اور اس شکست کا ذمہ دار کوچ-کپتان جوڑی کو ٹھہرایا۔
شائقین نے بی سی سی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کی ذمہ داری کون لے گا؟۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی بالرز نے بھارتی بیٹرز کا غرور خاک میں ملادیا، 10 وکٹوں سے شکست
ادھر مداحوں نے سینئیر کرکٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی پر شدید تنقید کی ہے جبکہ انہیں ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں روہت شرما 3 اور 6 جبکہ کوہلی 7 اور 11 رنز بناسکے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سیکریٹری کےلیے جوڑ توڑ شروع
خیال رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹرز آسٹریلوی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 180 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی بعدازاں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ٹریوس ہیڈ کی سینچری کی بدولت 337 رنز بنائے اور 154 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں: تاریخ رقم! انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 لاکھ رنز بناڈالے
دوسری اننگز میں انڈین ٹیم کوئی خاص پرفارمنس نہ دے سکی اور ہندستانی ٹیم کے بڑے بڑے نام آسٹریلوی بالرز کے سامنے بےبس نظر آئے اور محض 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کینگروز کو جیت کیلئے بھارتی ٹیم نے 19 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے بغیر وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔