شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سہولت کیلیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال

اہلخانہ فون نمبر یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں

فوٹو فائل

اسلام آباد:

شام میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ نے شام میں موجود پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شام میں موجود پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، اہلخانہ فون نمبر یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شام میں 1200 پاکستانی ہیں، تمام پاکستانی محفوظ ہیں اور دمشق سفارتخانہ سے رابطے میں ہیں۔

پاکستان میں رابطے کے لیے درج ذیل فون نمبر: 051-9207887 اور ای میل cmu1@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ شامی صدر بشارالاسد کے فرار ہوتے ہوئے طیارہ حادثے میں ہلاکت کی خبریں

ترجمان کا کہنا ہے کہ دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ شام میں موجود پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔

شام میں رابطے کے لیے درج ذیل فون نمبر/واٹس ایپ +963987127822، +963990138972 اور ای میل parepdamascus@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد پاکستانی شہری پھنس گئے ہیں۔

Load Next Story