شام میں مداخلت نہیں کریں گے لیکن اپنے دفاع میں بفرزون پر فوج تعینات کی ہیں؛ اسرائیل

شام میں مسلح باغی گروہوں نے بشار الاسد کے اقتدار کا تختہ الٹ دیا


ویب ڈیسک December 08, 2024

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ شام میں باغی گروہوں کے داخل ہونے پر اپنی فوج کو بفرزون پر تعینات کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اس نے شام کے برابر میں اقوامِ متحدہ کے زیرِ نگرانی بفر زون اور متعدد ضروری مقامات پر فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔

اسرائیلی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی علاقے بفرزون میں اپنی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ شام کی تازہ ترین صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بقول بفر زون کے تحفظ اور اسرائیل اور اس کے شہریوں کے دفاع کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شام کے نزدیک بفر زون تقریباً 80 کلومیٹر طویل ہے اور اس کا رقبہ 235 مربع کلومیٹر پر محیط ہے جو کہ گولان کی پہاڑیوں کو شام سے جدا کرتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں